افغان طالبان کا زنا کی مرتکب خواتین کو سرعام سنگسار کرنے کا اعلان

08:32 AM, 28 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کابل : افغان طالبان نے افغانستان میں خواتین کو کھلے میدان میں عوام کے سامنے زنا حد پر سنگسار کرنے کا اعلان کردیا۔

امارت اسلامی افغانستان کے امیر المومنین ملا ہیبت اللّٰہ نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ رجم پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔افغانستان میں اسلامی حدود نافذ کرکے مجرمان کو کوڑے ماریں گے۔

نمائندہ امارت اسلامی نے ملا ہیبت اللّٰہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو تین چار ماہ قبل کی ہے۔

مزیدخبریں