گوجرانوالہ:وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے روز ضمانتوں کا بازار لگا ہوا ہے، سب کو پتا ہے کہ فتنے کا ایجنڈا ملک میں انارکی پھیلانا ہے۔
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا گوجرانولہ میں میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کی وجہ سےملک کی معیشت کا بیڑا غرق ہوا ہے، سب کو آئین و قانون کےد ائرے میں رہنا ہوگا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر پرویزالہٰی کےدور میں ے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، اس مقدمے کے مدعی کا پتہ ہے نہ کوئی گواہ ہے، پولیس نے بھی تفتیش کے دوران مقدمے کو خارج کردیا، معزز عدالت نےمناسب سمجھا مجھےطلب کرلیا، جب بھی عدالت طلب کرے گی پیش ہوں گے،عدالتوں کا احترام بہت ضروری ہے ۔
سب کو آئین و قانون کےد ائرے میں رہنا ہوگا، سب کا احتساب ہونا چاہئے اور ضرور ہوگا۔