اللہ کے بعد سپریم کورٹ آخری سہارا ہے، شیخ رشید

01:27 PM, 28 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ   شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ  ہی  ان کا آخری سہارا ہے۔

 میڈیا سے گفتگو  میں  شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فرض ہے ان کو الیکشن میں لائے، آئی ایم ایف اور نہ ہی دوست ممالک دیکھ رہے ہیں،  جنیوا ڈونر کانفرنس سے بھی ان کو کچھ نہیں ملنے جارہا۔


 شیخ رشید نے کہا مسلم لیگ کی حکومت  ڈالر 200 روپے  کرنے آئی تھی  لیکن ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے ۔

مزیدخبریں