کراچی : اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جارہی،حافظ نعیم الرحمان

12:21 PM, 28 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

 کراچی :امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ  اسٹیک ہولڈرز کو مردم شماری کے   ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جارہی،جب تک رسائی نہیں ہوگی کیسے معلوم ہوگا کہ گنا گیا ہے یا نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان  کا  نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ خانہ شماری میں تمام گھرانوں کو نہیں گنا گیا، مردم شماری کا جب آغاز ہوا تو بتایا کہ ٹیبلٹس میں مسائل ہیں، اسٹیک ہولڈرز کو ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جارہی،  ڈیٹا کی رسائی کے بغیر  صحیح  اعداد وشمار  تک رسائی  نا ممکن ہے ۔ 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی سب کو کھٹکتا ہے،سب اس کی آبادی اور حیثیت سے پریشان ہیں، گزشتہ مردم شماری کو نوٹیفائی کرایا اب کہتے ہیں موجودہ ٹھیک ہے، پیپلز پارٹی کراچی پر صرف اپنا قبضہ چاہتی ہے، دیہی سندھ میں ڈرادھمکا کر ان سے حکمرانی لیتے ہیں، پیپلز پارٹی کو کھل کر کہنا چاہئے کراچی کی آبادی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں نے آپس میں  اتفاق کیا ہوا ہے  کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھانا ہے، کراچی میں جب بھی سیاسی عمل آگے بڑھتا ہے تو شب خون مارا جاتا ہے۔

مزیدخبریں