کینیا : مہنگائی کے باعث جاری مظاہرں کے دوران 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی سمیت ملک بھر کے متعدد علاقوں میں ہو نے والے احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں ۔مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
اوپوزیشن رہنما رائلہ اوڈنگو ک کے حامیوں نے ملک بھر میں جاری سیاسی بحران اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مظا ہرے کیے، مظاہرین نے ہر ہفتے پیر اور جمعرات کے روز احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
کینینا کے صدر ولیم روٹو کا کہنا ہے کہ مخالف پارٹی کے رہنما رائلہ ملک میں افرا تفری ، ڈرامے بازی اور فضول منصوبوں سے باز رہیں ۔