ہوائوں کا رُخ بدلنے لگا ،نمبر گیم نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا 

10:20 PM, 28 Mar, 2022

اسلام آباد:جوں جوں تحریک عدم اعتماد کے دن قریب آتے جا رہے ہیں نمبر گیم کی صورتحال واضح ہونی شروع ہوتی جا رہی ہے ،اگر مگر کی صورتحال میں دیکھا جائے تو اپوزیشن کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے ۔

تحریک عدم اعتما دسےقبل جوڑ توڑ کے بعد بننے والی صورتحال کو اگر دیکھا جائے تو اپوزیشن کا پلڑا ہی بھاری نظر آرہا ہے ،تازہ ترین نمبر گیم کے مطابق اپوزیشن اتحادیوں کی تعداد 162 ہے ۔

اگر والی صورتحال کو سامنے رکھا جائے تو جماعت اسلامی کی جانب سے ووٹنگ میںحصہ نہ لینے سے یہ تعداد 161 رہ جائے گی ، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ ،بی اے پی  اور شاہ زین بگٹی   اپوزیشن کے ساتھ ہیں جس سے   اپوزیشن کا نمبر  167ہوگیا۔

دوسری جانب اگر  12منحرف اراکین نے ووٹ دیا  تو تعداد 179 ہوجائے گی،اس طرح اگر مگر کی گیم میں  بھی اپوزیشن کا پلڑا بھاری نظر آ ر ہا ہے ۔

مزیدخبریں