لاہور:پرویز الہٰی کی وزیر اعظم نامزدگی کے بعد علیم خان گروپ بھی دوبارہ متحرک ہو گیا ،کیونکہ علیم خان گروپ کا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہی تھا کہ اگر عثمان بزدار کو مائنس کر دیا جائے گاتو تحریک انصاف سے بات چیت ہو سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے عثمان بزدار کو ہٹا کر چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ نامزدکرنے پر علیم خان گروپ بھی میدان میں آگیا ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے معاملے پر علیم خان نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان گروپ پرویز الٰہی سے متعلق مشاورت سے جواب دے گا۔علیم خان گروپ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کی حمایت کرنی ہے یا نہیں فیصلہ علیم خان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے منگل کے روز اپنے ساتھیوں کیساتھ فیصلہ کر کے آگاہ کرینگے کہ انہوں نے کس کا ساتھ دینا ہے ۔