اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اگر اچھا ایڈمنسٹریٹر ہوتا تو یہ صورت حال نہ ہوتی۔ میری مجبوری تھی کہ بُزدار کو سپورٹ کرتا رہا ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بُزدار کی طرف سے مجھے slow response ملا۔ پنجاب کابینہ کو بھی تبدیل کیا جائے گا ۔ وزارتیں تحریک انصاف کے پرانے نظریاتی ارکان کو دی جائیں گی۔ بلیک میل کرنے والے عناصر کو وزارتیں نہیں ملیں گی۔ باہر سے آنے والوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ۔