اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے اور پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے پر عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے کہا کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفی لیا اورپرویز الہی کی اناُ کو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں!! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا
عثمان بوزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفی لیااورپرویز الہی کی اناُکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے،خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں!! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 28, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ استعفی لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں وزیراعظم نے عثمان بزدار کو مقصود چپراسی کی طرح بلوا کر پرویز الہی کے سامنے استعفی لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے۔
استعفی لینا ہی تھا تو عثمان بوزدار @UsmanAKBuzdar کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں وزیراعظم نے پرویز الہی کے سامنے عثمان بوزدار کو مقصود چپراسی کی طرح بلوا کر پرویز الہی کے سامنے استعفی لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 28, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ سارا مائنڈ گیم ہے ۔ ق سے قلابازی بھی ہوتی ہے، پلٹ سکتے ہیں،اپوزیشن کے نمبرز حیران کن ہیں اور ہم ق یاُ ایم کیو ایم کو دوبارہ ساتھ ملا کر خوش ہیں ۔
کچھ ہی دیر میں ایم کیو ایم صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اور وزارت پر ڈھیر ہو جائے گی اور پی ٹی آئی گورنر شپ کی پیشکش بھی کردے گی تو پھر ہم کیا “رنڈی کے بچے ہیں” ( ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق ) راستے کرتے ہیں جدا کہ ہوس اقتدار میں وہ بن بیٹھے خدا @ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 28, 2022
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ کی جماعت ہے وہ ملازمتوں کے حصول میں کامیاب ہو جاتی ہے تو لکھ لیجیے وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔