عمران خان کو انکار ، بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان 

عمران خان کو انکار ، بلوچستان عوامی پارٹی کا اپوزیشن کی حمایت کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: ق لیگ کی طرف سے حکومت کی حمایت کے بعد اپوزیشن کی دوسری بڑی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ 

بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  سے ملاقات کی اور اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا .

اپوزیشن رہنماؤں سابق صدر آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ، سردار اختر مینگل اور بلاول بھٹو کے ساتھ نیوز کانفرنس خطاب کرتے خالد مگسی نے کہا کہ ہمارے پانچ میں سے چار ارکان نے اپوزیشن کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال حکومت کا ساتھ دیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں