’’اتحادی ساتھ دیں یا نہ دیں‘‘بلاول بھٹو زرداری کا حکومتی اتحادیوں سے متعلق بڑا بیان 

06:12 PM, 28 Mar, 2022

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج قومى اسمبلی میں عدم اعتماد کا پروسس شروع ہو گيا ہے ،8 مارچ سے تحریک عدم اعتماد کو نظر انداز کیا گیا آج ہماری فتح کا دن ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا سپيکر اور ڈپٹی سپیکر  کا کردار بہت ہى جانبدار رہا ہے،وہ پى ٹى آئى کے ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں ،اب سات دن کے اندر اندر ووٹنگ ہونی ہے اب کوئی راستہ نہیں ہے ،انہوں نےکہا تحریک عدم پنجاب میں بھی آئے گی، پہلے اس پراسیس کو مکمل کرنا ہے ،سیاست میں مذہب کارڈ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان بھی یہ کارڈ استعمال کررہا ہے۔


انہوں نے کہا خان صاحب کی ریاست مدینہ میں اخلاقیات، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں تھی ،میڈیا اب حکومتی ترجمانوں اور وزرا کے بیانات یا خبروں کو سنجیدگی سے نہ لے ،ہم تمام اتحادیوں کے حوالےسے چاہیں گے کہ ہمارے ساتھ مل کر کام کریں ،ہمارے نمبرز پورے ہیں، اتحادی ساتھ بھی نہ ہوں تو ہم کامیاب ہونگے ،ایم کیو ایم کا اپنا فیصلہ ہوگا، وہ بہتر موقع پر اپنا فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں