حکمران جماعت کا ایک اور ایم این اے اڑان بھرنے کو تیار ،شہباز شریف سے ملاقات

04:49 PM, 28 Mar, 2022

لاہور:حکمران جماعت کا ایک اور ایم این اے اڑان بھرنے کو تیار ،فیصل آباد سے تحریک انصاف کے ایم این اےعاصم نذیر کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  سے اہم ملاقات ہوئی،مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سعد رفیق اور دیگر نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا مل گیا ،حکمران جماعت کے ایم این اے عاصم نذیر کی شہباز شریف سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ،مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سعد رفیق اور دیگر نے کھڑے ہو کر کر اسم نذیر کا استقبال کیا۔

واضح رہے اس سے قبل شاہ زین بگٹی اور آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی بھی تحریک انصاف کو الوداع کہہ چکے ہیں ،نیو نیوز کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کے بعد بلوچستان سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے بھی حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم بھوتانی کے اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں