وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اہم شخصیت نے پاکستانی واپسی کا ٹکٹ بک کروا لیا 

04:35 PM, 28 Mar, 2022

لاہور:وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر جہاں اپوزیشن اپنے نمبر گیم پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے وہیں پاکستان پیپلزپارٹی کے مفرور ملزم جام عبدالکریم نے بھی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروا لی ۔

ذرائع کے مطابق پی پی پی ایم این اے جام عبدالکریم غیر ملکی ایئرلائن ای کے 612 کے ذریعے کل دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے، جام عبدالکریم  ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ملزم ہیں۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر جام عبدالکریم کو ایف آئی اے حراست میں لے لے گی ،رکن قومی اسمبلی وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے پاکستان آرہے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ نے بھی متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت کررکھی ہے  کہ پاکستان آنے پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں