وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا گرین سگنل دیدیا

وزیراعظم نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا گرین سگنل دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر قومی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا گرین سگنل دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک میں تیزی سے بدلتی صورتحال میں حکومت نے ایک بار پھر (ق) لیگ سے پھر رابطہ کیا اور وفاقی وزراءاسد عمر، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور وفاقی مونس الٰہی، حسین الٰہی، سالک حسین، طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغاز بھی ملاقات میں شریک تھے جس دوران تحریک عدم اعتماد سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر قومی اسمبلی پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا گرین سگنل دیدیا ہے اور وفاقی وزراءنے چوہدری برادران کو وزیراعظم کی آمادگی سے آگاہ کیا۔ 
قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے مطالبے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لے لیں۔ 
ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں پنجاب سے متعلق (ق) لیگ نے واضح موقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے (ق) لیگ کو پیغام دیا ہے کہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی باقاعدہ پیشکش کی تھی اور چوہدری برادران نے اس کا جواب دینے کیلئے 2 روز کی مہلت طلب کیا جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں