وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی 200 سے زائد ممبران حمایت کریں گے: رانا مشہود

وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی 200 سے زائد ممبران حمایت کریں گے: رانا مشہود

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر 200 سے زائد ممبران حمایت کریں گے، کرپٹ حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءرانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد اور میاں نصیر احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک پر اپوزیشن کے دستخط ہیں۔ 
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے اور عثمان بزدار نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا ہے جس کے باعث وزیراعلیٰ پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ 
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آج صبح اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی اور 200 سے زائد ممبران اس کی حمایت کریں گے، پنجاب کے عوام کافیصلہ ہے یہ وزیراعلیٰ نہیں چاہئے۔ 
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سوائے جھوٹ بولنے کے کچھ نہیں کیا گیا، کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا اور عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا، مافیاز کی سرپرستی کرنے والوں کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ہو چکا ہے، ان کا ایک ایک سکینڈل سامنے لائیں گے اور انہیں عدالتوں میں لے کر جائیں گے جہاں ان کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں