اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جلسے سے واضح ہو گیا کہ قوم نے خودداری کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’کل نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا، واضح ہو گیا ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے، اب زندگی گزارنی ہے خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر، اللہ کے سوا کسی سہارے پر انحصار نہیں کرنا، پاکستان زندہ باد۔‘
کل نہ صرف جس تعداد میں پاکستانی اپنے کپتان کی کال پر نکلے، اور ان میں جو جوش اور جذبہ تھا، واضح ہو گیا ہے قوم نے فیصلہ کر لیا ہے. اب زندگی گزارنی ہے خودداری کے ساتھ، ایک حقیقی معنوں میں آزاد ملک بن کر. اللہ کے سوا کسی سہارے پر انحصار نہیں کرنا. پاکستان زندہ باد #IamImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 28, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جانب سے جلسہ کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جیب سے خط نکال کر لہراتے ہوئے کہا کہ قوم کے سامنے پاکستان کی آزادی کا مقدمہ رکھ رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں الزام نہیں لگارہا ہوں بلکہ میرے پاس ثبوت کے طور پر خط موجود ہے، بہت سی باتیں ہیں لیکن ملکی مفاد کے باعث پوری بات نہیں کر رہا لیکن بہت جلد اور مناسب وقت پر سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔