آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے آج پھر سماعت ہو گی

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے آج پھر سماعت ہو گی

اسلام آباد: آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدارتی ریفرنس پر آج پھر سماعت ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 1 بجے کیس کی سماعت کرے گا اور اٹارنی جنرل بیرسٹر خالد جاوید خان اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا تھا کہ بتانا ہو گا تاحیات نااہلی کس بات پر ہونی چاہیے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے تھے کہ صدر نے آئین کی تشریح کا کہا ہے، تشریح سے ادھر ادھر نہیں جا سکتے، ممکن ہے ریفرنس واپس بھیج دیں۔
جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دئیے کہ ابھی جرم ہوا نہیں اور آپ رائے مانگ رہے ہیں جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جرم ہونے سے روکنا مقصود ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم ملکی سلامتی کے خلاف کارروائی کرے تو کیا اس سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا؟

مصنف کے بارے میں