سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے گزشتہ شام سے علاقے کا محاصرہ کررکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے محاصرے کو 600 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ 5 اگست 2019ءکے بعد سے اب تک بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 323 کشمیریوں کو شہید اور پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار 753 کشمیریوں کو زخمی کیا جبکہ بیشتر کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
11:29 PM, 28 Mar, 2021