حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان، آٹا اور چینی غائب

10:29 PM, 28 Mar, 2021

پشاور: رمضان المبارک کی آمد میں چند ہفتے باقی ہیں مگر اس سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور پشاور کے یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا اور چینی تو غائب ہی ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق موذی وباءکے اس دوران میں شہری پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے بھی پریشان ہیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ 
فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور کے یوٹیلٹی سٹورز پر 215 روپے لیٹر میں فروخت ہونے والا خوردنی تیل 271 کا ہوگیا ہے البتہ یوٹیلٹی سٹورز میں بازارکے مقابلے میں چینی ، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہوگیا ہے جو سرے سے دستیاب ہی نہیں جبکہ پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500 روپے ہے۔ لوبیا فی کلو 200 روپے اور دال ماش فی کلو 250 روپے ہے جبکہ سیلہ چاول 139 روپے کلو اور بیسن 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں