بھارتی فیشن مارکیٹ میں آتشزدگی 500 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں

03:51 PM, 28 Mar, 2021

نئی دہلی ،بھارتی شہر پونا کی فیشن مارکیٹ میں آتشزدگی، 500 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر پونا کی فیشن مارکیٹ میں رات دس بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ کورونا ایس اوپیز کی وجہ سے زیادہ دکانیں بند تھیں ۔

تیز ہوا کی وجہ سے مارکیٹ میں آگ تیزی سے پھیل گئی اور پانچ سو سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ فیشن مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے ۔ 

فیشن مارکیٹ میں  کپڑے سے تیار کی جانے والی اشیا تیار و فروخت کی جاتی تھیں اور یہاں پر کئی کارخانے بھی ہیں جو کپڑوں سے متعلقہ چیزیں بناتے ہیں ۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد مارکیٹ پہنچ گئے تھے لیکن آگ بہت تیزی سے پھیل گئی جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ۔ 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے اور نا ہی ابھی تک نقصان کا پتہ ہے۔

مارکیٹ کے سی ای او کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر خوفناک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لیکر 500 دکانیں جلا کر خاکستر کردیں۔

مزیدخبریں