سروسز ہسپتال لاہور کے اے ایم ایس کی پراسرار موت

02:23 PM, 28 Mar, 2021

لاہور: قتل یا خودکشی ؟؟ سروسز اسپتال لاہور کے اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پراسرار طورپر مردہ پائے گئے ہیں ۔ ان کی اچانک موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے  ۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سروسز اسپتال کےہاسٹل سے اے ایم ایس کی لاش ملی ہے، اے ایم ایس ڈاکٹر حسن پر اسرار طورپر اپنےکمرے میں مردہ پائے گئے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔کچھ عرصے سے ڈاکٹر حسن بیمار تھے ان کا علاج بھی جاری تھا۔ 

ڈاکٹرحسن سروسز اسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔

مزیدخبریں