مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز ہوگئی

10:32 AM, 28 Mar, 2021

لاہور، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز ہوگئی ۔ ڈاکٹروں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل  کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق جمیعت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت ناساز ہوگئی ہے ۔جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کو مکمل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور  وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

مزیدخبریں