شیخو پورہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے،12 زخمی

08:36 AM, 28 Mar, 2021

 شیخوپورہ،مریدکے  جی ٹی روڈ سادھوکی کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ۔ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ۔

تفصیلا ت کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر سادھوکی کے قریب تیز رفتار بس ٹرالر سے  ٹکرا گئی ۔ حادثے میں بس الٹ گئی جس سے پانچ افراد دم توڑ گئے ۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے  کچھ ہی دیر بعد جائے وقوعہ پر امدادی کام شروع کردیئے گئے تھے ۔ تاہم حادثے کے باعث پانچ افراد موقع پر دم توڑگئے اور 12 زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال شیخوپورہ پہنچا دیا گیا ۔ 

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی جو تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے وقت زوردار دھماکہ ہوا ۔

مزیدخبریں