اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نظم پڑھ کر موجودہ صورتحال کی عکاسی کردی

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نظم پڑھ کر موجودہ صورتحال کی عکاسی کردی

کراچی :معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے نظم کے ذریعے دنیا بھر کی موجود صورتحال کی عکاسی کردی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نظم کے ذریعے دنیا کی موجود صورتحال کی عکاسی کرتی نظر آرہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے نظم پڑھی ”یہ وقت کیسا آگیا، جو چھن گیا وہ سہی رہا۔جو رہ گیا وہ حیران ہے، پریشان ہے، پشیمان ہے۔اِک سوال میں ہے مبتلا، امیر بھی غریب بھی۔یہ کیا ہوا؟ ہم کیا کریں؟۔کوئی حل تو ہو، کوئی دوا سہی یا با اثر سی دعا سہی۔یہ وقت ہے جو آکھڑا، کمال کا سوال ہے۔

جواب بھی ہے اور حل بھی ہے،یہ زخم کا مرہم بھی ہے۔پہچان لو اِس وقت کو، یہ کچھ بتانا چاہتا، منظر دِکھانا چاہتا۔جو ہے قریب اور آخری جس پر بنی یہ کائنات بھی۔پہچان لو انسان کو، پہچان لو انسانیت، پہچان لو اِس وقت کو۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ ہم سب کو روشن راستہ دکھائے آمین۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ سے میں اپنے دل کے کچھ الفاظ بانٹ رہی ہوں۔