شاہ سلمان کا چینی صدر اور اطالوی وزیراعظم سے رابطہ

12:28 PM, 28 Mar, 2020


 ریاض:  سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر اور اٹلی کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔شاہ سلمان نے دونوں رہنمائوں سے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے انتھک جدوجہد اور کامیابی ملنے پر چینی صدر کو مبارک باد دی۔

شاہ سلمان نے کہا کہ چینی صحت کے اداروں نے کورونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں منفرد تجربہ کیا ہے اور چین کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے۔چین کے اس منفرد تجربے سے کورونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ساری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔

مزیدخبریں