بی جے پی کو بڑا دھچکا, شتروگن سنہا کانگریس میں شامل

08:51 PM, 28 Mar, 2019

نیو دہلی : ماضی کے معروف بالی ووڈ اداکار وسیاست دان شتروگن سنہا نے  کانگریس میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگن سنہا نے  کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد کانگریس جوائن کر لیں گے۔

کانگریس کے ایک سینئر رہنما کے مطابق شتروگن سنہا 6 اپریل کو کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔شترو گن سنہا دو مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ سے پٹنہ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں مگر اب وہ گذشتہ ایک سال سے بی جے پی اور بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کر تے آ رہے  ہیں۔ 

کانگریس کے مطابق انہوں نے اس جماعت میں شمولیت کا فیصلہ ملک کے مفاد کے لئے کیا ہے۔

واضح رہے کہ شتروگن سنہا سے قبل معروف بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے 2017 میں بی جے پی کو خیر باد کہ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی تھی،وہ 2004 سے بی جے پی کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں