مہوش حیات کی نئی فلم چھلاوا کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

07:57 PM, 28 Mar, 2019

لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم چھلاوا کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ایوان صدر سے تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی مہوش حیات کی نئی فلم چھلاوا کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا ہے جس کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ٹیزر میں مہوش حیات کو ایک اکڑو لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جوکہ اپنے ہیرو سے سخت نفرت کرتی ہے اور کسی صورت بھی اس کیساتھ زندگی بسر کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں