جیسے ہی بلاول بھٹو مارچ پر نکلے ہیں حکومت کی چیخیں نکل گئی ہیں:قمر زمان کائرہ

06:04 PM, 28 Mar, 2019

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی بلاول بھٹو مارچ پر نکلے ہیں حکومت کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بجائے یہ مرغیوں سے غربت کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پچھلے8 ماہ میں ساڑھے3  ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا۔عوامی رابطے سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہوتا ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو ٹرین مارچ پر نکلے تو حکومت کی چیخیں نکل گئیں اگر جلسہ کرنا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے تو آپ کیوں جلسے کر رہے ہیں؟

انھوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے کوئی پتھر نہیں مارا ، صرف نعرے لگائے ، ہمیں کہا گیا ٹرین مارچ میڈیا کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے ، ہم عدالتوں سے لڑنے والے نہیں ، عدلیہ سے گلے شکوے ضرور ہیں

اگر جلسہ کرنا دباؤ ڈالنا ہوتا ہے تو آپ کیوں جلسے کر رہے ہیں؟ ہمارے کارکنوں نے کوئی پتھر نہیں مارا ، صرف نعرے لگائے ہیں۔

مزیدخبریں