بال ٹیمپرنگ کیس،سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی پابندی ختم ہوگئی

02:26 PM, 28 Mar, 2019

میلبورن :سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ اور اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ میں ایک سالہ پابندی ختم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بال ٹیمپرنگ میں بدنام ہونے والے آسٹریلوی کرکٹرز سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ایک سالہ پابندی ختم ہوگئی، وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے مارچ 2018 میں دونوں کرکٹرز کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی کی سزا دی تھی۔

اس جرم میں شریک وارنر اور سمتھ کے تیسرے ساتھی کیمرون بین کرافٹ نو ماہ کی پابندی کی سزا پہلے ہی مکمل کرکے ان دنوں دوبارہ کرکٹ سرگر میوں کو آغاز کرچکے ہیں۔


سابق کپتان سمتھ اور وارنر اس وقت آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وارنر اور سمتھ ورلڈکپ کے لیے مجوزہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں تاہم انہیں ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں