لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے اداکار نکولس کیج نے چوتھی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق55 سالہ اداکار نکولس کیج جاپانی اداکارہ اریکا کوئیکی کے ساتھ چوتھی مرتبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جس کے لئے انہوں نے امریکی رےاستنیواڈا کی کلارک کاﺅنٹی میں شادی کے لائسنس کے لئے دراخوست جمع کروادی ہے۔
واضح رہے کہ نکولس کیج نے اس سے پہلے اداکارہ والیس کیم سے شادی کی تھی جو 10سال قائم رہی اور 2016ءمیں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔