موجودہ حکومت کے کڑے دن بہت جلد آنے والے ہیں،منظور وسان

11:57 AM, 28 Mar, 2019

خیرپور: پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے کڑے دن بہت جلد آنے والے ہیں، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو بلانے سے تاثر غلط جارہا ہے ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت بتائے کہ این آراو کس سے قانون مانگ رہا ہے،پیپلزپارٹی احتساب کے خلاف نہیں احتساب سب کا ہو،انہوں نے کہاکہ کاروان بھٹو ٹرین ریلی سندھ سے باہر بھی جاسکتی ہے ۔

 منظوروسان نے کہا کہ جام صادق اور پرویز مشرف کے دور کا بھی احتساب ہوناچاہئے۔پنجاب کے علاوہ باقی صوبوں میں احساس محرومی موجود ہے ۔

مزیدخبریں