پلوامہ واقعہ، پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کا جواب دے دیا

11:08 AM, 28 Mar, 2019

اسلام آباد: پاکستان نے پلوامہ حملے کے بعد انڈین حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے ڈوزیئر پر ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات بھارت کے حوالے کر دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے پر ڈوزیئر پاکستان کو بھیجا گیا تھا۔ پاکستان نے ابتدائی تحقیقات کی تفصیلات بھارت کے حوالے کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں بلا کر پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی فائنڈنگز حوالے کی گئیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے شواہد دینے پر بھارت کو تعاون کی پیش کش کی تھی۔ اس کے بعد پاکستان کو انڈین حکومت کی جانب سے ڈوزیئر بھیجا گیا تھا۔

اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ پلوامہ واقعے پر بھارتی ڈوزیئر موصول ہوا ہے جس کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ قانونی شواہد قابل عمل ہوئے تو پاکستان کارروائی کرے گا۔

مزیدخبریں