لاہور: انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں بے ضابطگیوں کے الزام پر نیب لاہور نے ڈاکٹر عمر سیف کو یکم اپریل کوصبح گیارہ بجے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف پہ الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر من پسند افراد کو اہم عہدوں پر فائض کیا اور آئی ٹی پراجیکٹ میں مبینہ طور پر خزانے کو کروڑوں کا تقصان پہنچایا۔
واضح رہے ڈاکٹر عمر سیف سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں عمر سیف آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔