آپریشن ردالفساد جاری ، 26 بڑے آپریشن ، سات دہشتگرد نیٹ ورکس کا خاتمہ ہوا

11:46 PM, 28 Mar, 2018

راولپنڈی : میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس بریفنگ میں آپریشن ردالفساد کو کامیاب کہا ، ان کا کہنا تھا 22 فروری 2017 کو شروع ہونیوالا آپریشن آج بھی جاری ہے ، اس دوران کئی کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کبھی خود کش بمبار کو روکنا مشکل تھا لیکن آج سکیورٹی اداروں کی محنت سے یہ بھی ممکن ہوا ، انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاعات خود کش بمبار کی نشاندہی اور ریکی کے بعد 16 خود کش بمبار گرفتار کئے گئے جن میں 9 افغانی بھی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال میں سیکیورٹی اداروں نےآپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں ، اس دوران 26 بڑے آپریشن ہوئے ، 7 بڑے دہشت گرد نیٹ ورک ختم کئے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ 10 برسوں میں انٹیلی جنس کا کلیدی کردار رہا ، دہشت گردی کے 573 واقعات کو خفیہ اداروں نے ہی روکا ، ہماری کامیابیوں میں  خفیہ ایجنسیوں کا کردار اہم ہے۔

مزیدخبریں