دبئی : متحدہ عرب امارت کی ایندھن کمیٹی نے اپریل کے لیے ایندھن کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ میں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
سپر 98 پٹرول کی قیمت اب سے 2.33 درہم فی لیٹر ہو گی جو کہ مارچ میں بھی یہی تھی جبکہ سپر 95 پٹرول کی قمیت 2.22 درہم فی لیٹر ہو گی۔ اپریل کے لیے جاری ہونے والی تمام قیمتیں وہی ہیں جو کہ مارچ 2018 میں تھیں۔ قیمتوں میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جو کہ اب 2.40 درہم فی لیٹر ہو گی ، مارچ میں ڈیزل کی قیمت 2.43 درہم فی لیٹر تھی۔