ممبئی : امیتابھ بچن اور رشی کپور کئی برس بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں ، دونوں اداکار اپنی نئی فلم 102 ناٹ آئوٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور اپنی نئی فلم 102 ناٹ آئوٹ میں پہلی ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں جس کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے ۔
فلم 102 سالہ بوڑھے والد اور 75 سالہ بیٹے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے ، ویسے تو ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی کا بہت زیادہ اندازہ نہیں لگایا جا سکا البتہ اسے دیکھ کر یہ بات تو واضح ہو رہی ہے کہ فلم کی کہانی دلچسپ ہونے کے ساتھ مزاحیہ بھی ہوگی۔
امیتابھ بچن اس دنیا میں سب سے طویل عرصہ گزارنے والے شخص بننا چاہتے ہیں ، وہ خاصے فٹ اور ایکٹو بھی ہیں۔