معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر شاہد کپور فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے

معاوضہ بڑھانے کے مطالبے پر شاہد کپور فلم سے ہاتھ دھو بیٹھے

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کو معاوضہ بڑھانے کی جہ سے فلم سے ہاتھ دھونا پڑگیا ہے۔معروف ہدایت کار امتیاز علی نے فلم میں شاہد کپور کی جگہ ورون دھون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے جہاں فلم ’حیدر‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ میں شاندار ادکاری سے مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی اولین ترجیح بن چکے ہیں،جبکہ اپنی اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے معاوضے میں اضافہ بھی کردیا ہے،شاہد کپور نے فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدماوتی کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا جسے نہ صرف مداحوں بلکہ نامور فلمسازوں کی جانب سے بھی سراہا گیا،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا لیکن اس فیصلے کیوجہ سے شاہد کپور کو بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار امتیاز علی کی فلم سے ہاتھ دھونا پڑے گا، کیونکہ اداکار کو زیادہ معاوضہ دینے پر رضامند نہیں ہیں۔
اگر شاہد کپور اپنے اس فیصلے پر بضد رہے تو ان کی جگہ فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا جائے گا،جو نہ صرف اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں بلکہ انڈسٹری کو شاہد سے زیادہ ہٹ فلمیں دے چکے ہیں،تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ فلم میں شاہد کپور کی جگہ کون لے گا