بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر1سال جبکہ بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد

01:39 PM, 28 Mar, 2018

کیپ ٹاؤن: کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ جرم میں معطل کھلاڑیوں کو سزا سنادی گئی ۔ کپتان اسٹون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی جبکہ آسٹریلوی کرکٹرکیمرون بین کرافٹ پر9ماہ کی پابندی عائد کردی گئی۔اسمتھ اوروارنر2سال تک کسی بھی سطح کی کرکٹ میں کپتانی نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی
 کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ  میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان  ڈیوڈ  وارنر اور اوپنر  بین  کرافٹ  کو  وطن  واپس بھیج دیا جبکہ  ٹم پین کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنادیا گیا۔کپتان اسمتھ کو میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ میں معطل کرکٹرز کی جگہ چوتھے ٹیسٹ کیلئے نئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا اعلان

 یاد رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی بلے باز کیمرون بین کرافٹ فیلڈ کے دوران بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے کپتان اسٹیون اسمتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اعتراف جرم کیا۔آسٹریلین ٹیم کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کھیل کی روح کے منافی ہے اور ایسا ہونا آسٹریلین کرکٹ کے لئے مایوس کن ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں