ایم کیو ایم کی 2 خواتین رکن اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

01:25 PM, 28 Mar, 2018

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی دو خواتین رکن اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔پاکستان ہاؤس کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:   پنجاب حکومت کا پولیس کی وردی ایک بار پھر بدلنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

نائلہ منیر نے کہا میں نے ایم کیو ایم میں 31 سال گزارے اور کبھی کرپشن نہیں کی جبکہ ایم کیو ایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہو رہی ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ذاتی دشمنی نہیں اور ایم کیو ایم کا برینڈ ہی خراب ہو گیا ہے کیونکہ ہر غلط کام ایم کیو ایم سے جوڑ دیا گیا اس پر پورا پاکستان یقین کرتا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم سے کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، چیف جسٹس

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادر آباد والوں کو بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے کی بھی دعوت دے دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں