حسین طلعت اور عبدالرزاق کے درمیان کیا" رشتہ" ہے ؟جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

01:12 PM, 28 Mar, 2018

کراچی:پی سی بی کے ٹی ٹوئنٹی قومی اسکواڈ میں شامل ہونےوالے اسلام آباد یونائیٹڈکے آل راونڈر حسین طلعت کی کہانی بڑی دلچسپ ہے.حسین طلعت اور پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے درمیان دلچسپ ’رشتے‘ کا انکشاف ہوا ہے.

پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے حسین طلعت کا تعلق سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے علاقے شاہدرہ سے ہے اور جب حسین طلعت نے سڑکوں اور میدانوں میں کرکٹ شروع کی تو ان کیلئے یہی بات خوشی کا سبب تھی کہ ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
 
 اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے  پی ایس ایل کے دوران ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ کارکردگی انہیں جلد پاکستانی ٹیم تک لے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج کےلئے تیار ہوں۔گزشتہ پی ایس ایل میں حسن علی اور شاداب خان کی طرح پی ایس ایل 2018ءکی دریافت یہ کرکٹر نئے کرکٹر کی صلاحیتوں کے اظہار کا سب سے موثر ذریعہ اس پلیٹ فارم کو قرار دیتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں