لاہور: پنجاب پولیس کی کارکردگی اور رویے میں کوئی خاص تبدیلی تو نظر نہیں آئی لیکن وردی ایک مرتبہ پھر بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس افسروں کی وردی کا رنگ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، چیف جسٹس
گزشتہ دنوں اس حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی سربراہی میں یونیفارم ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا تمام اضلاع میں پولیس افسر و اہلکاروں نے نئی یونیفارم کی مخالفت کی ہے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ بلیو کلر سمیت 6 رنگوں میں سے کوئی ایک کلر اور کپڑا کی کوالٹی چیک کر کے اسے فائنل کیا جائے تاکہ نئی پولیس یونیفارم کا فیصلہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت
یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کی گئی تھی۔ پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم بنانے کے لیے ایک لاکھ 77 ہزار افسروں اور اہلکاروں کے لیے 8 لاکھ میٹر کپڑا خریدا گیا تھا ۔ یونیفارم کی تبدیلی پر صرف کپڑے پر ایک ارب 35 کروڑ روپے لگے۔ 15 کروڑ روپے ٹوپی اور بیلٹ کی خریداری پر لگائے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں