اسلام آباد: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا سہولیات فراہم نہیں کی جائیں گی تو لوگ محفوظ نہیں رہ سکتے۔ کیا لوگوں کی جان، مال اور آبرو محفوظ ہے جبکہ ہمیں تقسیم در تقسیم ہونے کے بجائے متحد ہونا ہو گا تب ہی ہمارا قومی تشخص ہو گا۔
مزید پڑھیں: اولاد بھی دبا کے جھوٹ بولتی ہے جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں، عمران خان
ان کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات، پولیس ریفارمز اور معاشرے میں انصاف کی، فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا تب ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستان کو خوراک، پانی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو سنگین قسم کے روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں اگر ہم اندرونی طور پر کمزور ہوں گے تو بیرونی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم سے کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، چیف جسٹس
انھوں نے مزید کہا کہ آج آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب کی وجہ سے ملک کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے اور کراچی، بلوچستان، فاٹا اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے عوام کے اندر احساس محرومی کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں