اولاد بھی دبا کے جھوٹ بولتی ہے جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں، عمران خان

اولاد بھی دبا کے جھوٹ بولتی ہے جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چییئرمین عمران خان نے شریف برادران کو آج ایک پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیغام میں کہا ملکی معیشت کے بارے میں شریف برادران اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم سے کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، چیف جسٹس

اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے جھوٹ کی تو کوئی حد نہیں کیونکہ ٹی وی پر بیٹھ کر لندن جائیدادوں کی ملکیت سے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کرانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلتی ہے اور اسی طرح دبا کے جھوٹ بولتی ہے جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز واجد ضیاء نے احتساب عدالت کو بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے 2 ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائی جبکہ جے آئی ٹی کے مطابق دونوں ٹرسٹ ڈیڈز کا صفحہ نمبر 2 اور 3 ایک جیسا تھا اور ٹرسٹ ڈیڈز پر تاریخیں تبدیل کی گئیں اور ٹرسٹ ڈیڈ پر اووررائٹنگ کرکے 2004 کو 2006 بنایا۔

واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ حسین اور مریم نواز کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات میں بیئرر شیئرز مریم نواز کی تحویل میں ہونے کا ذکر نہیں جبکہ سال 2006 آف شور کمپنیوں سے متعلق قانون سازی کا اہم سال تھا اور نئی قانون سازی کے بعد بیئرر شیئرز کی ملکیت چھپانا ممکن نہیں تھا۔

سماعت کے دوران واجد ضیاء نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی نیلسن اور نیسکول کی ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوائی گئی، جس میں ریڈلے کی رپورٹ کے بعد جے آئی ٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے مریم نواز کو طلب کیا گیا اور ان کی طرف سے 2 ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرائیں جو بقول ان کے اصلی تھیں لیکن فرانزک ٹیسٹ کے بعد جے آئی ٹی نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ ٹرسٹ ڈیڈ بھی جعلی تھیں۔

واجد ضیاء نے بتایا کہ مریم نواز، حسین نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے جعلی دستاویزات پر دستخط کرکے سپریم کورٹ میں انہیں پیش کیا جبکہ حسن نواز نے بھی ٹرسٹ ڈیڈ کی یہی کاپیاں عدالت میں پیش کیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں