وزیراعظم سے کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے، چیف جسٹس

11:46 AM, 28 Mar, 2018

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

اسلام آباد کے اسپتال میں ادویہ اور آکسیجن چوری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسل میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پر من و عن عمل کیا۔ اسلام آباد کے اسپتالوں کے سربراہان کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

مزید پڑھیں: حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کہ اگر آپ نے تاخیر کی تو ہم اچھے لوگوں کو خود تعینات کر دیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کا بھی اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور کل کی میٹنگ کے بعد معاملات جلدی حل ہوں گے انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں