کیپ ٹاؤن: بال ٹیمپر نگ سکینڈل سامنے آنے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمز سدر لینڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کپتان سٹیواسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اوراوپنر بین کرافٹ کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور ٹم پین کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے لئے کپتان بنادیا۔ان تینو ں کھلاڑیوں کی جگہ میکس ویل،برنر او ر رونیشا کو آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Glenn Maxwell, Matt Renshaw and Joe Burns have been called up to Australia's squad for the fourth Test in Johannesburg #SAvAUS
— ICC (@ICC) March 27, 2018
Full details ➡️ https://t.co/v3CQJ4IJwz pic.twitter.com/WOoKfQP4TC
سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے واقعے کی پیشگی معلومات صرف سٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بین کرافٹ کو تھیں۔کوچ سمیت کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا لہٰذا ڈیرین لیہمین ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں