رواں سال ملک بھر میں گرمی گزشتہ سال سے زیادہ ہو گی، محکمہ موسمیات

09:24 AM, 28 Mar, 2018

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں گرمی پہلے سے زیادہ شدید ہو گی جبکہ بارشیں بھی کم ہوں گی۔پاکستان میٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اگلے تین مہینوں میں درجہ حرارت مزید 2 سے 3 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا ساتھی سمیت جاں بحق

میٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مارچ کے مہینے میں ملک کے جنوبی شہروں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر جانا پہلے ہی غیر معمولی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کو غلط رنگ پہنانے والے ہو ش کے ناخن لیں :سعد رفیق

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں گذشتہ کچھ دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔شہر قائد میں گذشتہ 3، 4 روز کے دوران سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کا زور بڑھا اور پارہ 38 سے 40 ڈگری تک جا پہنچا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں