اسرائیلی وزیراعظم شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل

08:51 AM, 28 Mar, 2018

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو تیز بخار کے باعث مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا انہیں بخار کے علاوہ کھانسی کی شکایت بھی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کو غلط رنگ پہنانے والے ہو ش کے ناخن لیں : سعد رفیق

دو ہفتے قبل بھی نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گزشتہ بیماری سے پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے تھے بعد میں ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے سیاہ فیصلے کو کارکنوں نے مسترد کر دیا: فاروق ستار

یاد  رہے کہ پیر کو وزیر اعظم نیتن یاہو، ان کی اہلیہ اور بیٹے سے پولیس نے کرپشن تحقیقات کے لیے ایک بار پھر تفتیش کی ۔ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرپشن کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں