پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں:  ناصر جنجوعہ

پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں:  ناصر جنجوعہ
کیپشن: qomi salamati musheer nasir janjua

اسلام آباد  :قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاک ایران مشترکہ کاوشیں ایشیا کو باہم جوڑ سکتی ہیں ، ایران ہمارا پڑوسی ہے ہماری مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے۔


اسلام آباد میں ایرانی وفد کے ارکان سے گفتگو میں مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران اشتراک سے آگے بڑھنے کی وجوہات موجودہیں، دوطرفہ دورے باہمی تعلقات مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔


ایرانی وفد کے سربراہ کمال خرازعی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے پاکستان اور ایران کو مل کر کام کرنا ہو گا، افغان عدم استحکام کے باعث سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔کمال خرازعی نے مواصلاتی نظام کو باہم منسلک کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کی جانب سے افغان صدر اشرف غنی کی امن پیشکش کا خیر مقدم کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں فریقین کو دیرپا امن کیلئے آگے بڑھنا ہو گا اور ہم سب کو افغان استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔