شہرت نے تنہا کر دیا ہے: لیڈی گاگا

11:22 PM, 28 Mar, 2017

لاس اینجلس: گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ شہرت نے انہیں تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔ عالمی سطح پر اپنی گلوکاری اور انداز سے ملنے والی شہرت نے اس قدر تنہا کر دیا ہے کہ مجھے اس سے تکلیف ہونے لگی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرا اپنے پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے میں ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہوں۔ لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریض رہ چکی ہیں نے کہاکہ شہرت پوری زندگی بدل کر رکھ دیتی ہے، آپ کا ماحول،ذمہ داریاں اور توانائی سب کچھ بدل جاتا ہے یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں۔

گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں۔

مزیدخبریں