لندن : برطانیہ کے شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگن مرکل کے ساتھ اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لیجانے کےلئے ان کو شاہی محل میں قیام کے لئے دعوت دیدی۔
شہزادہ ہیری جو کہ ولی عہد شہزادہ چارلس اور آنجہانی لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں ایک عرصہ سے میگن مرکل کے عشق میں مبتلا ہیں اور ان سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔
شہزادہ ہیری اب میگن کے بارے سنجیدہ ہو چکے ہیں اور میگن کا تعارف شاہی خاندان سے کرانے کے لئے انھوں نے انہیں کنسنگٹن پیلس آ کر رہنے کی دعوت دی ہے۔
کنسنگٹن محل شہزادہ ولیم اور کیٹ کے محل کے ساتھ واقع ہے۔